وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب پر وفاق نے سازش کی:فیصل چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب پر وفاق نے سازش کی ہے۔
24 نیوز کے پروگرام ’’دستک‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت کی سازش میں جے یو آئی ف نے بھی اس کا ساتھ دیا ہے۔
فیصل چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے تقرر کے حوالے سے غیر ضروری مشق کی گئی جبکہ مخالفین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ ایک بھی رُکن کو نہیں توڑ سکے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو درپیش چیلنجز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ بڑا چیلنج نئے وزیراعلیٰ کو صوبے کے امن و امان کا ہوگا۔
انھوں ںے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ کو چاہئے کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر صوبے میں مشترکہ پالیسی بنائیں جہاں تک سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ کے پی کے منتخب ہونے کے بعد ان کی پہلی تقریر کرنے کا تعلق ہے تو انہوں نے اس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات کی۔
فیصل چودھری نے کہا کہ جہاں تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا تعلق ہے تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن گرینڈ آپریشن پر عوام کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے اگر آئین اور قانون کے مطابق چلیں تو ہم کانٹوں کی سیج پر بھی چل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :کیا شیرافضل مروت ن لیگ میں شامل ہونے جا رہے ہیں ؟ایکس پوسٹ نے ہلچل مچادی