کیا شیرافضل مروت ن لیگ میں شامل ہونے جا رہے ہیں ؟ایکس پوسٹ نے ہلچل مچادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) رکن قومی اسمبلی و سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) شیر افضل خان مروت کی ٹویٹر (ایکس) پر کی جانی والی پوسٹ نے ہلچل مچادی۔
ایکس پر ن لیگی رہنما و سابق وزیر خواجہ سعد رفیق کی پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’ آپ نے میرے بارے میں جو لکھا،حقیقت پر مبنی ہے اور میں اس سچائی پر آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں‘‘
گزشتہ3برسوں میں مجھے تین مرتبہ نکالا گیا اور ہر بار کارکنان کے بھرپور ردِعمل پر واپس لیا گیا،یہ محض ادوار نہیں تھے،یہ وہ دروس تھے جو اکثر سیاست دان تین دہائیوں میں سیکھتے ہیں، مجھے تین برس میں مل گئے مگر ایک حقیقت اور بھی تلخ ہے،کارکنوں کی محبت اور وابستگی کو کمزور کرنے کے لیے جب میرے خلاف سوشل میڈیا پر منظم کردارکشی کی گئی تو یہ زخم دل میں رہ گیا ، میں اسے نہ بھول سکا، نہ معاف کر سکا،غالب گمان ہے کہ یہی دراڑ میری پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کے راستے میں مستقل رکاوٹ بنی رہے گی۔
انہوں نے لکھا ہے کہ قیادت کی جانب سے خان صاحب کا پیغام بھی ملا کہ وہ مجھے واپس چاہتے ہیں لیکن اب میں چوتھی بار نکالے جانے کے امکان کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا،میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میرا سفر اب جذبات اور نعروں کے بجائے عقل، تدبر اور دانائی کے زیرِ سایہ ہوگا۔ میرا ماننا ہے کہ مجھے عجلت میں نکالا گیا مگر اب میں کسی کے لیے استعمال ہونے کے لیے دستیاب نہیں کیونکہ سیاست میں خاموشی بھی ایک بیانیہ ہوتی ہے اور میرا بیانیہ اب وقار، خودداری اور سکونِ دل ہے۔
شیر افضل مروت نے مزید لکھا ہے کہ آپ کی جماعت (مسلم لیگ ن) میں چند ہی شخصیات ہیں جنہیں میں حقیقی احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں اور آپ ان میں سرفہرست ہیں،رہی میری اپنی راہ، تو میں نے خود کو تقدیر کے حوالے کر دیا ہے،دیکھتے ہیں آنے والے دن کیا ورق پلٹتے ہیں، اکثر اوقات تاریخ خاموش قدموں سے لکھی جاتی ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،صارفین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے فارغ ہونے والے شیر افضل مروت کو نئی پارٹی کی تلاش ہے،اسلئے شیر افضل مروت مسلم لیگ ن کی تعریفیں کرنے لگےتو کہیں صارفین نے لکھا ہے کہ شیر افضل مروت نے اپنے ٹویٹ میں گلے شکوے کرنے کا حق ہے۔
محترم خواجہ سعد رفیق صاحب،
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) October 15, 2025
آپ نے میرے بارے میں جو لکھا، حقیقت پر مبنی ہے — اور میں اس سچائی پر آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
گزشتہ تین برسوں میں مجھے تین مرتبہ نکالا گیا، اور ہر بار کارکنان کے بھرپور ردِعمل پر واپس لیا گیا۔ یہ محض ادوار نہیں تھے؛ یہ وہ دروس تھے جو اکثر سیاست… https://t.co/G1ob6ozg2P
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کی متوقع کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ نام سامنے آگئے