پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن کی سکیورٹی واپس لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی) پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن کی سکیورٹی واپس لے لی،بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن پر تعینات پنجاب پولیس کے تمام اہلکاروں کو واپس بلوا لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی میں اختلافات بڑھ گئے،پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن کی سکیورٹی واپس لے لی۔
بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن پر تعینات پنجاب پولیس کے تمام اہلکاروں کو واپس بلوا لیا گیا۔
اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چئیرمین سینٹ و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ سے بھی سکیورٹی واپس لی گئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کاوزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا نوٹس، آئی جی خیبرپختونخوا کو طلب کر لیا