وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا نوٹس 

Oct 15, 2025 | 19:16:PM
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا نوٹس 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کیا ہے،وزیر اعلیٰ نے انسپکٹرز جنرل پولیس سے صنم جاوید کے معاملے پر رپورٹ بھی طلب کی،وزیر اعلی نے آئی جی کو ہدایت کی کہ معاملے پر تفصیلی رپورٹ کل تک جمع کی جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:  نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اُٹھا لیا