انڈین فاسٹ بائولرمحمد شامی کی ٹیم میں عدم شمولیت پر مینجمنٹ پر تنقید

Oct 15, 2025 | 20:00:PM
انڈین فاسٹ بائولرمحمد شامی کی ٹیم میں عدم شمولیت پر مینجمنٹ پر تنقید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )بھارت کے تجربہ کار فاسٹ بائولر محمد شامی نے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے سے متعلق سوال پر محمد شامی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلی، آئی پی ایل کھیلا اور پریکٹس میں بھی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پریکٹس تو چل ہی رہی ہے، میچز ملیں گے تب ہی کھیلوں گا، محمد شامی کا کہنا تھا کہ اگر میں چار روزہ میچ کھیل سکتا ہوں تو ون ڈے کیوں نہیں کھیل سکتا؟ اگر میں فٹ نہ ہوتا تو رانجی ٹرافی کے میچز نہیں کھیل رہا ہوتا۔

ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ اجیت اگرکر نے کہا ہے کہ آپ کی فٹنس سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں جس پر انہوں نے کہا یہ انہیں خود جاننا پڑے گا، یہ میری ذمہ داری نہیں ہے کہ انہیں بتاؤں۔

یہ بھی پڑھیں :دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر گر گئیں