شہری کی نازیبا ویڈیوزاپلوڈ کرنیوالا ملزم سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے پکڑ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران مہر) ملتان میں شہری کی نازیبا ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے والے ملزم کو عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیا ۔
ملک اویس احمد جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر شہری کی نازیبا ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے کے ملزم عثمان شبیر کو نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی ملتان نے گرفتار کر لیا ۔
ملزم کو عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیا ،این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر انسپکٹر ملک اویس احمد نے ملزمان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے ویڈیوز ریکور کرکے مزید تفتیش کرنی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:گندے کاموں پر فخر کرنیوالی خاتون کی ویڈیو وائرل ،سخت تنقید