گندے کاموں پر فخر کرنیوالی خاتون کی ویڈیو وائرل ،سخت تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں بہت سی خواتین ایسی ہیں جو غیر معمولی ذرائع سے پیسہ کماتی ہیں اور اس پر فخر کرتی ہیں اور ایسی ہی خواتین میں سے ایک آسٹر یلیا کے شہر برسبین کی رہنی والی خاتون لِلتھ لاج (Lillith Lodge) کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں سامنے آیا ہے ، اس خاتون کا کہنا ہے کہ وہ شادی شدہ مردوں کے ساتھ راتیں گزار کر اور رومانس کر کے پیسے کماتی ہیں۔ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ انکی بیویوں کو اس کے بارے میں پتہ چل جائے۔ان کا کہنا ہے وہ ایک ‘سروس پرووائیڈر’ ہیں اور غصہ ان پر نہیں بلکہ کااپنے شوہر پر کرنا چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی ہی خاتون لِلتھ لاج نہ صرف شادی شدہ مردوں کے ساتھ راتیں گزارتی ہے بلکہ ان کے ساتھ رومانس بھی کرتی ہیں ۔ اس کے ذریعہ وہ جم کر پیسے کماتی ہیں ۔ تاہم، حال ہی میں، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان دے کر ایک بڑا تنازعہ کھڑا کردیا۔ لِلتھ نے صاف طور پر کہا ہے کہ انہیں اس بات کی کوئی فکر یا خوف نہیں ہے کہ اگر ان کے کلائنٹ کی بیویوں کو ان کے پیشے کے بارے میں پتہ چل جائے تو کیا ہو گا۔ للتھ نے جواب دیا کہ وہ کچھ غلط نہیں کر رہی ہے، بلکہ محض ایک’سروس ‘ فراہم کر رہی ہے، اور اصل قصور ان شادی شدہ مردوں کا ہے جو ان کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ للتھ نے یہ بیان سوشل میڈیا پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:17 نومبر کو چھٹی کااعلان،نوٹیفکیشن جاری
آسٹریلوی خاتون للتھ لاج سے ایک فالؤر نے پوچھا کہ کیا انہیں کبھی ڈر لگتا ہے کہ ان کے مؤکلوں کی بیویاں ان تک پہنچ جائیں گی۔ اس پر للتھ نے جواب دیا کہ میں یہ کام ساڑھے تین سال سے کر رہی ہوں اور اب تک کسی بھی کلائنٹ کی بیوی نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا، " ہوسکتا ہے ایک دن ایسا ہو ، لیکن میں خوفزدہ نہیں ہوں۔ آخر وہ میرا کیا بگاڑ سکتے ہیں؟ کیا وہ مجھے گالی گلوچ کے پیغامات بھیجیں گی ؟ مجھے ہر روز ایسے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔ للتھ نے مزید کہا ان خواتین کا غصہ غلط ہے۔ جس سے انہیں ناراض ہونا چاہیے وہ ان کے شوہر ہیں، میں نہیں۔ میں نے ان سے کوئی وعدہ نہیں کیا اور نہ ہی میں شادی شدہ ہوں۔ میں صرف ایک سروس پرووائیڈر ہوں جسے پیسے کے لیے مردوں کی ضروریات پوری کرنی ہوتی ہے ۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ کسی بھی بیوی کی ناراضی کی ذمہ دار نہیں ہے کیونکہ اس نے کسی سے کوئی وعدہ نہیں توڑا ہے۔ اصل مجرم وہ شوہر ہیں جو انکی ویب سائٹ پر آتے ہیں، ان سے رابطہ کرتے ہیں، ادائیگی کرتے ہیں اور خدمات لیتے ہیں ۔ اس متنازعہ بیان کے بعد ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جس سے صارفین اس معاملے پر دو حصوں میں منقسم ہو گئے۔ کچھ لوگ لِلتھ کے جواب سے متفق نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا، “100فیصد سچ!"، جبکہ دوسرے نے کہا، ’’ہاں، بالکل سچ‘‘۔ دوسری جانب بہت سے لوگوں نے ان پر کڑی تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ اخلاقی طور پر ناقابل قبول ہے۔ میں کسی شادی شدہ مرد کے ساتھ ایسا نہیں کرسکتی تھی ۔ ایک اور نے تبصرہ میں کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ خواتین کو اب بھی ایسا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سارا چوہدری کا حجاب کرنے سے پہلے کے ڈرامے ہٹانے پر بیان سامنے آگیا