سارا چوہدری کا حجاب کرنے سے پہلے کے ڈرامے ہٹانے پر بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سارا چوہدری کا حجاب کرنے سے پہلے کے ڈرامے ہٹانے پر بیان سامنے آگیا۔
سابقہ اداکارہ سارا چوہدری نے اپنی ذاتی خواہش کے مطابق اپنے حجاب اپنانے سے پہلے کے دو ڈرامے آن لائن نجی انٹرٹینمنٹ چینل سے ہٹانے پر چینل کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سارا چوہدری نے کہا کہ میں بہت شکر گزار ہوں کہ میری درخواست پر میرےحجاب سے پہلے کے دو ڈرامے ہٹائے گئے، یہ میرے ذاتی انتخاب کا احترام ہے اور میرے نئے سفر کے لیے معاونت کا ثبوت ہے۔
سارہ چوہدری نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ میرے لیے بہت اہم تھا کیونکہ میں چاہتی تھی کہ وہ ڈرامے، جو میری زندگی کے اُس مرحلے کی نمائندگی کرتے ہیں، آن لائن موجود نہ رہیں اس سے مجھے اپنے نئے مذہبی اور ذاتی سفر میں سکون ملا۔
سارا چوہدری نے مداحوں کے ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا میری خوشی ہے کہ مداحوں نے اس فیصلے کو مثبت انداز میں لیا اور میری ذاتی خواہشات کا احترام کیا، یہ ایک ایسا لمحہ ہے جو فنکار اور پروڈکشن کے درمیان باہمی احترام کو ظاہر کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس اقدام کو مثبت انداز میں لیا اور اداکارہ کی ذاتی خواہشات اور احترامِ انتخاب کی تعریف کی۔