ٹرمپ کاBBC کیخلاف مقدمے کا اعلان

Nov 15, 2025 | 09:03:AM
ٹرمپ کاBBC کیخلاف مقدمے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف آئندہ ہفتے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وکلا کی رائے ہے کہ بی بی سی پر ایک ارب ڈالر یا اس سے زائد کا ہرجانہ کیا جائے۔

 ٹرمپ کی تقریرکی ایڈیٹنگ پر BBC نے معافی مانگ لی، معاوضہ ادا کرنے سے انکار 
 انہوں نے کہا کہ ہم ممکنہ طور پر بی بی سی کے خلاف امریکا میں مقدمہ دائر کریں گے۔

مزید پڑھیں:نئی دہلی دنیاکا آلودہ ترین شہر ، لاہوردوسرے نمبرپرآگیا

 ابھی تک بی بی سی کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم سے بات نہیں ہوئی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ویک اینڈ پر برطانوی وزیراعظم سے بات کریں گے۔

دوران پرواز طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اعلیٰ امریکی عہدیداروں نے جمعے کو چینی حکام سے بات چیت کی۔

ترمپ نے مزید کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح ہم بھی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کریں گے۔