چیف آف جنرل سٹاف لیفٹننٹ جنرل سید عامر رضا کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
پاک سعودی باہمی دلچسپی کے اسٹرٹیجک امور پر تبادلہ خیال اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیف آف جنرل سٹاف لیفٹننٹ جنرل سید عامر رضا کا دورہ سعودی عرب،سی جی ایس لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی ہم منصب جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات ،پاک سعودی باہمی دلچسپی کے اسٹرٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا،پاکستان سعودی عرب دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق دونوں ممالک نے انٹرآپریبلٹی بڑھانے اور SMDA کے تحت اشتراک آگے بڑھانے کا عزم کا اعادہ کیا،ریجنل امن و استحکام کیلئے مشترکہ کردار پر زور دیا گیا۔
پاک سعودی دو طرفہ ڈیفنس انڈسٹریل فورم کے خصوصی اجلاس کا ریاض میں انعقاد ہوا،پاکستان کی ٹرائی سروسز وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نے کی،سعودی وفد کی قیادت خالد البیاری، اسسٹنٹ منسٹر آف ڈیفنس نے کی،اجلاس میں جاری دفاعی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،ابھرتی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں کے نئے مواقع پر گفتگو ہوئی،ملاقاتیں سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق تعاون بڑھانے پر مرکوز کی گئیں،پاکستان نے سعودی افواج کی کیپیسٹی بلڈنگ کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،سعودی قیادت نے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کوششوں کو سراہا،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کا اعتراف کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب ویٹ لفٹنگ ٹیم کی فائنل سلیکشن،8 کھلاڑی منتخب