غزہ پر اسرائیلی بمباری،امریکا کی چوری پکڑی گئی

Nov 15, 2023 | 13:06:PM
غزہ پر اسرائیلی بمباری،امریکا کی چوری پکڑی گئی
کیپشن: file
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل کی غزہ اور فلسطین کے دیگر شہروں پر بمباری،نہتے مسلمانوں کی ناکہ بندی میں امریکا اسرائیل کو مکمل طور پر مدد فراہم کررہا ہے۔

امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی بڑھا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون کو دی گئی درخواست میں اپاچی گن شپ بیڑے کے لیے مزید لیزر گائیڈڈ میزائل شامل ہیں۔

ضرورپڑھیں:اسرائیل کا الشفا اسپتال پر بڑا حملہ،ٹینک کمپلیکس میں داخل

رپورٹ کے مطابق 155 ایم ایم گولے، نائٹ ویژن ڈیوائسز، بنکربسٹر گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں بھی درخواست میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ امریکی محکمہ دفاع امریکا اور یورپ کے ذخائر سے ان ہتھیاروں کو دستیاب کرانے کے لیے کام کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو ہر سال 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔