آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کا الوداعی دورہ

Nov 15, 2022 | 19:59:PM
آرمی چیف, جنرل قمر جاوید باجوہ ,پاکستان ,ملٹری اکیڈمی, الوداعی ,دورہ
کیپشن: آرمی چیف پاکستان ملٹری اکیڈمی کا الوداعی دورہ کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کے الوداعی دورے جاری،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کا الوداعی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹل سینٹر، ایبٹ آباد کا بھی الوداعی دورہ کیا،پی ایم اے کاکول میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا

 آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی شادر چڑھائی، آرمی چیف نے کیڈٹس اور پی ایم اے کے افسروں سے بات چیت کی، آرمی چیف نے پاک فوج کے پریمیئر تربیتی ادارے کے اعلی معیار کو سراہا۔

بلوچ رجمنٹل سینٹر میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا،اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ مستقبل کی قیادت کی تربیت میں پی ایم اے کانمایاں  کردارہے،کیڈیٹ  پیشہ ورانہ مہارت کےاصول میں  بھرپورتوجہ دیں۔