ارشد شریف کیس: فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے مراد سعید اور فیصل واوڈا طلب

Nov 15, 2022 | 16:20:PM
ارشد شریف کیس: فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے مراد سعید اور فیصل واوڈا طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ارشد شریف قتل کیس میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کرلیا۔

ارشد شریف قتل کیس میں وقار احمد اور ان کی اہلیہ نیروبی میں انڈیپنڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں انڈیپنڈنٹ پولیس اوورسائٹ اتھارٹی ارشد شریف قتل کے سلسلے میں پوچھ گچھ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دفاع میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خود انحصاری کی جانب ہمارا اہم قدم ہے، بلاول بھٹو

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر آنے کے لیے نوٹس بھیجےگئے ہیں، فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سےآگاہ تھے۔