خیبرپختونخوا کے محکمہ خوراک میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان) خیبرپختونخوا کے محکمہ خوراک میں مبینہ بے ضابطگیوں اور گندم کے ریکارڈ میں سنگین خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
دستاویزات کے مطابق گوداموں سے گندم غائب ہونے پر بنوں و بونیر کے افسران معطل کر دیئے گئے،کاروائی گندم غائب ہونے، اجرا میں بے قاعدگیوں اور ریکارڈ کی ناقص دیکھ بھال کے الزامات پر عمل میں لائی گئی،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر بنوں 120 روز کیلئے معطل کر دیئے گئے۔
دستاویزات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بونیر کے خلاف بھی معطلی کی کاروائی کی گئی ہے۔
محکمہ خوراک حکام کا کہنا ہے کہ معطل افسران اور اہلکار گندم کے اجرا اور سرکاری سٹاک کا منظم ریکارڈ برقرار رکھنے میں ناکام رہے جس کے باعث سرکاری گندم کے ذخائر سے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں پیپلز ایئر ایمبولینس کا افتتاح کردیا