بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں پیپلز ایئر ایمبولینس کا افتتاح کردیا 

May 15, 2026 | 17:28:PM
بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں پیپلز ایئر ایمبولینس کا افتتاح کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پیپلز ایئر ایمبولینس اور بےنظیر ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا۔ 

پیپلز ایئر ایمبولینس کے ذریعے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں فوری طبی امداد اور مریضوں کی ہنگامی منتقلی ممکن بنائی جائے گی،ایمبولینس میں جدید طبی آلات، آکسیجن سسٹم، اور مانیٹرنگ مشینوں کی تنصیب کی گئی ہے جبکہ نوزائیدہ بچوں کی ہنگامی منتقلی کے لیےخصوصی انکیوبیٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔

 اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہریوں کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں  اگر آپ کے وسائل نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہونا چاہیے کہ آپ کا علاج نہیں ہوسکتا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ کوشش ہے شہریوں کو ان کے گھر کے دروازے پر علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :  دبئی پولیس نے لاپرواہی پر گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، 50 ہزار درہم جرمانہ