ہم نے صرف دفاع کیا،مذاکرات چاہتے ہیں مگر امریکہ پر بھروسہ نہیں:عباس عراقچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز دوستوں کے لیے کھلی ہے، امریکہ پر اعتماد نہیں، جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ دوسری طرف سے سنجیدگی دکھائی جائے تو ہم بھی مذاکرات چاہتے ہیں، امریکا 40 روزہ جنگ میں کوئی ہدف حاصل نہیں کر سکا، امریکہ پر اعتماد نہیں کر سکتے، جنگ کا آغاز نہیں کیا اپنا دفاع کیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، ہم مذاکرات میں صرف اسی صورت میں دلچسپی رکھتے ہیں،جب دوسرا فریق سنجیدہ ہو، ٹرمپ کی نئی انتظامیہ نے 2015 کے معاہدے کو بغیر کسی وجہ کے ختم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:نئی پائپ لائن تیل سے متعلق اہم خبر آگئی
انہوں نے کہا کہ تنازع کا حل صرف مذاکرات میں ہے، اس کے علاوہ کوئی حل موجود نہیں، ایران نے اب تک احترام کی زبان استعمال کی، ہم اور بھی زبان استعمال کر سکتے تھے لیکن اختیاط کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2015 میں امریکیوں کے ساتھ مذاکرات میں کامیابی حاصل کی، امریکہ نے ایران پر بلاجواز حملہ کیا، امریکہ نے دوسری بار مذاکرات کے دوران ہم پر حملہ کیا۔