ٹرمپ اور شی جن ملاقات کے بعدتیل کی قیمتیں گرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات کےبعدسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی اور تیل کی قیمتیں بھی گرگئیں۔
عالمی معیار کے خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 0.40 فیصد کمی کے بعد 105.21 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 0.07 فیصد کمی کے ساتھ 100.95 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔
تاجروں کاکہناہےکہ یہ معمولی کمی اس امید کا نتیجہ تھی کہ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات عالمی تجارت کو مستحکم بنانے اور فوری معاشی تناؤ کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
تیل کی قیمتوں میں نرمی نے سرمایہ کاروں کو خطرہ مول لینے پر آمادہ کیا، خاص طور پر ٹیکنالوجی اور برآمدات سے وابستہ کمپنیوں کے حصص میں دلچسپی بڑھی۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
سرمایہ کاروں نے ان اطلاعات کا خیر مقدم کیاہے کہ واشنگٹن وسیع تر مذاکرات کے حصے کے طور پر چین پر AI چپس کی برآمدی پابندیوں میں نرمی کر سکتا ہے۔