بانی پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی بازگشت 

May 15, 2025 | 19:49:PM
بانی پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی بازگشت 
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)بانی پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے بانی چیئرمین کو وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی آفر بارے آگاہ کیا تو بانی چیئرمین خاموش ہو گئے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق رابطوں اور آفرز کو مذاکرات نہیں کہا جاسکتا،فی الحال دونوں جانب سے ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش جاری ہیں۔

مذاکرات کے لئے ساز گار ماحول بنانے کے لئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کا مطالبہ مناسب نہیں ہے۔

پولی گرافک ٹیسٹ جیسے اقدامات سے سازگار ماحول خراب ہونے کا خدشہ ہے، پی ٹی آئی اور حکومت کے چند سرکردہ رہنماء اپنے طور پر ماحول کو سازگار بنا رہے ہیں۔

 ذرائع پی ٹی آئی  کے مطابق ماحول بہتر کرنے کا مطلب ڈیل یا کوئی آفر قبول کرنا نہیں ہے،موجودہ حالات و واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے لئے صورتحال آئیڈیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :یوٹیوب میں بڑی تبدیلی پر کام شروع، اسکیپ کرنا ناممکن ہوگا