بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر نوٹس جاری 

May 15, 2025 | 12:35:PM
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر نوٹس جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے سزا معطلی کی درخواستیں آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 14 جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا سنائی تھی،ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کیس کی آئندہ تاریخ 21 مئی مقرر کرنے کی استدعا کی۔