کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، شہری جاں بحق

May 15, 2024 | 09:27:AM
کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، شہری جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ملزموں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کے دوران زخمی شہری نے بھی ملزموں پر فائرنگ  کر دی،پیٹرولنگ پر موجود پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شہری اور لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔