عامر لیاقت نے بیویوں سے معافی مانگ لی۔ روتے ہوئے آخری ویڈیو پیغام

May 15, 2022 | 13:32:PM
عامر لیاقت نے بیویوں سے معافی مانگ لی۔ روتے ہوئے آخری ویڈیو پیغام
کیپشن: عامر لیاقت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر  لیاقت حسین نے ملک چھوڑنے سے پہلے سوشل میڈیا پر طویل جذباتی ویڈیو  پیغام شیئر کرتے ہوئے   دانیہ اور اپنی سابق بیویوں سمیت پوری قوم سے معافی مانگ لی۔

عامر لیاقت حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر 52 منٹ سے زائد کی ویڈیو میں اپنی تینوں بیویوں (سابق اور موجودہ) اور دونوں بچوں سمیت پوری قوم کے لیے ایک پیغام جاری کیا  گیاہے، ویڈیو میں بات کرتے ہوئے عامر لیاقت رو بھی پڑے، کہتے ہیں کہ عمران خان کی مخالفت کرنے کی وجہ سے میرے ساتھ یہ سب کچھ ہوا۔ 

  ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ عامر لیاقت نے ایک طویل کیپشن بھی تحریر کیا ۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نے اس حیاتِ شکستہ میں جس جس کا دل دُکھایا ہے جانے سے قبل ان سب سے معافی مانگتا ہوں، مجھے معاف کر دیجیے گا، جس کسی کا مجھ پر قرض ہے وہ قرض اتار دوں گا ان شاء اللہ مرنے سے قبل اور ایک بڑے چینل سمیت جس نے بھی میری رقم ہضم کر لی ہے وہ بس اللہ سے ڈریں اور ڈھیل کو اپنی دعاؤں کی قبولیت نہ سمجھیں۔

 رکن قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں نوجوانوں کو بھی مخاطب کیا اور لکھا کہ’ نوجوانوں سے ملتمس ہوں کہ کسی کو جاننے یا اس سے ملنے سے پہلے کسی کی سنی سنائی باتوں میں آکر اپنے والدین کی دوڑ دھوپ ، تکلیف سے پالنے ،  حلال کمائی سے آپ کے لیے کمانے اور پھر آپ کی تربیت کرنے کو اپنے عمل سے پراگندا نہ کریں۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستان کے لیےجیئں اور سیاسی نعروں میں گم ہو کر اپنی فوج کو گالیاں نہ دیں، مذاق کریں لیکن مذاق اڑائیے نہیں، رنگ، نسل، ذات اور شکل و ساخت پر کسی کا بھی مذاق نہ اڑائیے کہ سب احسن تقویم پر پیدا ہوئے۔‘

 عامر لیاقت نے دانیہ سے متعلق کیے گئے دعوے اور دونوں سابقہ بیویوں پر  وضاحت دیتے ہوئے لکھا ’میں نے جذباتی کیفیت میں اپنی اہلیہ دانیہ کو کچھ بھلا بُرا کہا ہے آپ نہ کہیے گا وہ ابھی چھوٹی ہے اور کوئی اسے گرفتار کرے نا پریشان کیونکہ میں نے تکلیف میں گرفتاری کی بات کہہ دی تھی، اللہ اسے بھی اور  بشریٰ، طوبیٰ ، احمد اور دعا کو سلامت رکھے سرفراز فرمائے۔ بشریٰ اور مزید اپنی تعلیم اور علم میں ستارہ بن کر چمکیں اور طوبیٰ تو ماشاء اللہ ستارہ بن ہی چکی ہیں۔

 انہوں نے اپنے بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  بھی کیا اور کہا کہ دعا اس ملک کی بہترین آرٹسٹ بننے جا رہی ہے اور احمد جیسا ذہین انجینئر پاکستان کو جلد ملنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور بارش کاامکان

دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ میں انسٹا، ٹوئٹر اور فیس بک پر ہمیشہ فعال اور جیسا ہوں ویسا ہی ملوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:میران شاہ خودکش دھماکا۔ 3 سکیورٹی اہلکار وں سمیت3 بچےشہید