دو بسوں میں خوفناک تصادم۔4افراد جاں بحق25زخمی

May 15, 2022 | 13:09:PM
دو بسوں میں تصادم، فائل فوٹو
کیپشن: دو بسوں میں تصادم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سیہون شریف کے قریب دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم ،بسیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، خوفناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق حادثہ سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر آمری کے مقام پر پیش آیا، ایک مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی، دوسری کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے تصادم ہو گیا، زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،تمام زخمیوں کو سیہون ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی کے مطابق جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمیوں میں نظیر، ظفر، افتخار، امداد، عرفان، خیرجان، مسمات نوشاد شیخ، عالیہ، حاجراں، بشیر، گلناز، شفیق، عبداللہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

حادثے کا شکار کوچز مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، حادثے کی اطلاع پر مقامی رہائشیوں نے پولیس اور ریسکیو عملے کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کروایا۔ 

یہ بھی پڑھیں:    عامر لیاقت نے دانیہ کو بڑی آفر کر دی