عمران خان کونظر بندیا گرفتارکیا گیا تو ،تحریک انصاف نے اپنا پلان بتا دیا 

May 15, 2022 | 12:36:PM
عمران پلان بتادیا
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں تحریک انصاف کی طرف سے پلان بتا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا جاتا ہے تو پھر کارکنوں کو قیادت کیساتھ مشورہ کرنے کی ضرورت نہیں ۔پارٹی قیادت کی طرف واضح ہدایات ہیں کہ آپ نے اپنے اپنے اضلاع میں متحرک ہوجانا ہے ،کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آپ نے اپنے ہر ضلع اور ہر تحصیل کو اسلام آباد بنا دینا ہے ۔کارکنوں کو کہہ رہا ہوںکہ پارٹی قیادت کے حکم کا انتظار نہیں کرنا کیوں کہ قیادت کی ہدایت یہی ہے جو آپ کو بتائی جارہی ہے ۔کارکنوں کو چاہئے وہ تیار رہیں انتظار نہ کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو قتل کی دھمکی ،حکومت نے بڑی پیشکش کردی