عمران خان کو قتل کی دھمکی ،حکومت نے بڑی پیشکش کردی 

May 15, 2022 | 11:54:AM
عمران خان ، پیشکش
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو قتل کی دھمکی پر حکومت انکوائری کرانے کیلئے تیار ہے، انہیں شواہد دینا ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان سے وزیراعظم کی سکیورٹی واپس نہیں لی بلکہ وزیراعظم نے کچھ روز قبل انہیں فول پروف سیکورٹی دینے کا کہا تھا جو مہیا کردی گئی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ مجھے تو لگ رہا ہے کہ عمران خان کا قتل کی سازش کا دعویٰ امریکی سازش کی طرح فراڈ ہے،عمران خان اس قسم کے ڈرامے کرنے کے ماہر ہیں۔انہوں نے پہلے ایک خط والا ڈرامہ کیا جو فلاپ ہوگیا اپ وہ دوسرا ڈرامہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے،عمران خا ن کا سیالکوٹ جلسے میں انکشاف