پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر و پروڈیوسر راشد ڈار وفات پا گئے

Mar 15, 2024 | 00:06:AM
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر و پروڈیوسر راشد ڈار وفات پا گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) ایک اور عہد مکمل ہوا، پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر و پروڈیوسر راشد ڈار وفات پا گئے۔

پاکستانی ڈرمہ انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر راشد ڈار 84 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، ان کا جنازہ کل صبح 10 بجے ان کی رہائش گاہ مزنگ سے اٹھایا جائے گا۔

راشد ڈار الف نون، من چلے کا سودا، سونا چاندی اور اندھیرا اجالا جیسے ڈرامے بنانے پر شہرت رکھتے تھے۔