بالی ووڈ  سنگر کنیکا کپور کیا دوسری شادی کر پائیں گی ؟

Mar 15, 2022 | 20:32:PM
بالی ووڈ,  سنگر ,کنیکا ,کپور
کیپشن: بالی ووڈ  سنگر کنیکا کپور (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ  کی گلوکارہ کنیکا کپور  کی  گزشتہ کچھ دنوں سے دوسری شادی کی افواہیں اڑ رہی ہیں ۔ کنیکا کپور ایک کاروباری گوتم سے شادی کرنے والی ہیں ، جو ایک این آر آئی ہیں ۔

بھارتی نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ای ٹائمز میں شائع ہونیوالی ایک خبر کےحوالے سے بتایا گیا ہے کہ کنیکا کپور اور گوتم گزشتہ چھ ماہ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق دونوں لندن میں شادی کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں ۔کنیکا کپور بالی ووڈ کی مشہور پلے بیک سنگر ہیں ۔ ان کی آواز کے لوگ دیوانے ہیں ۔ وہ آئے دن اپنے گانوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ، لیکن اس مرتبہ ان کی چرچا کسی دوسری وجہ سے ہورہی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ابھی تک ایسی کوئی بھی معلومات سامنے نہیں آئی ہے کہ کنیکا اور گوتم کی ملاقات کیسے ہوئی، صرف یہی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ دونوں کسی میوزک ٹور پر ملے ہوں گے ۔

واضح رہےکہ  کنیکا کپور  کی پہلی شادی راج چنڈوک سے 1997 میں ہوئی تھی ، لیکن دونوں کی یہ شادی زیادہ دنوں تک نہیں چل سکی تھی ۔کنیکا اور راج دونوں سال 2012 میں الگ ہوگئے تھے ۔جس کے بعد کنیکا سنگل مدر بن کر اپنے تین بچوں کی پرورش کررہی ہیں

 

ای ٹائمز نے جب کنیکا  کپور سے ان کی دوسری شادی پر سوال کیا تو سنگر نے اس کا کوئی جواب دینا مناسب نہیں سمجھا ۔ انہوں نے صرف ہاتھ جوڑنے والا اور سمائلی والا ایموجی بھیجا ۔کنیکا نے مزید میسیج کیا کہ مجھے معاف کیجئے ، اس سوال پر میں کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتی ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی واپسی،2 وکٹوں پر 192 رنز ، بابراعظم کی سینچری