عمران خان سے بجٹ مشاورت کیلئے ملاقات کی درخواست پر 3 اعتراضات ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف سے خیبرپختونخوا کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کے لیے ملاقات کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے چار میں سے تین اعتراضات دور کر دیے ہیں۔
یہ درخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے مقرر کردہ فوکل پرسن سُہیل آفریدی اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسن سومرو نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست پر عائد چار اعتراضات میں سے تین کو ختم کیا جاتا ہے۔
عدالت نے نوٹ کیا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اس نوعیت کے دیگر مقدمات زیرالتوا ہونے سے متعلق بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔ حکم نامے کے مطابق رجسٹرار آفس آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائے گا، جس میں بتایا جائے گا کہ اسی نوعیت کے کتنے مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
عدالت نے مذکورہ درخواست کی مزید سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے عالمی امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا؛فیصل واوڈا