اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ،پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہنے پر اظہار تشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب انتونیو تاجانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہنے پر اٹلی کا شکریہ ادا کیا۔ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی جانب سے پاکستان کے سفارتی کردار کی تحسین کا خیرمقدم کیا گیا۔
پاکستان اور اٹلی نے امریکا ایران مفاہمت پر عملدرآمد اور خطے میں پائیدار امن کیلئے عالمی کوششیں جاری رکھنے پر زوردیا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور اطالوی وزیر خارجہ نے لبنان سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
پاکستان اٹلی نے آبنائے ہرمز کھولنے کے اقدام کو عالمی توانائی، تجارت اور معیشت کیلئے مثبت قرار دیا۔
پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا خاتمے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور انتونیو تاجانی نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ، نئی قیمت جانیے