سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت اختتام، ڈالر مزید سستاہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتےکے پہلے روز سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس میں 4639پوائنٹس کااضافہ ہوا،ہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 77ہزار 39کی سطح پربند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 63ارب روپے سے زائد مالیت کے 98کروڑ سے زائدشیئرزکا کاروبارہوا
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 پیسہ سستا ہوگیا ،سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 278.32 روپے سے کم ہوکر 278.31 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر16 پیسے اضافے سے 279.75 روپے ، یورو 1.15 روپے مہنگا ہوکر 326.74 روپے ، برطانوی پاونڈ 1.06 روپے مہنگاہوکر 377.92 روپے ،اماراتی درہم 3 پیسے مہنگاہوکر 76.59 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 74.93 روپے پر برقرارہے۔
یہ بھی پڑھیں:یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان