سب کو مبارکباد، ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا: صدر ٹرمپ،بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان

Jun 15, 2026 | 08:17:AM
سب کو مبارکباد، ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا: صدر ٹرمپ،بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل ہوگیا، آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل ہو گیا ہے اور دونوں ممالک نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے پر اتفاق کر لیا ہے، جس میں لبنان بھی شامل ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے تحت اب آبنائے ہرمز کو بلا معاوضہ اور مکمل طور پر تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ امریکا اپنی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے بحری جہازوں کے لئے راستے کھل گئے ہیں اور اب عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کو بحال کیا جا رہا ہے، ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا معاہدہ مکمل ہو گیا ہے، مبارکباد! آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دی جاتی ہے اور امریکی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم کی جاتی ہے۔

انہوں نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ دنیا کے جہاز روانہ ہوں، تیل کی روانی شروع ہو، اعلامیے کے مطابق اس پیش رفت کو ایک تاریخی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم شہباز شریف کی تصدیق

ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ ایک ابتدائی فریم ورک کا حصہ ہے، جس کے تحت آئندہ دنوں میں تکنیکی مذاکرات اور عمل درآمد کے مراحل طے کیے جائیں گے، واضح رہے کہ باضابطہ دستخطی تقریب سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔