ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم شہباز شریف کی تصدیق

Jun 15, 2026 | 08:10:AM
ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم شہباز شریف کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔

وزیراعظم نے معاہدے کیلئے قطر، سعودی عرب اور ترکیے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فریقین نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا، معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر کارروائیاں روکنا شامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا ثالثی کاکردارادا کرنے والے ممالک رواں ہفتے متعدد ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں معاہدے پر عملدرآمد سے قبل تکنیکی امور پر مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ ایران میں امن معاہدے کےبعد  خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

وزیراعظم نے تنازع کےسفارتی حل پر امریکا اور ایران کا بھی شکریہ ادا کیا۔