ملک بھر میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت ،پنجاب،خیبرپختونخواسمیت ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات پنجاب ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخواہ، بالائی /جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی/جنوب مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےتا ہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز ا سلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی ا ضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ (شام/رات) میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان ، ایبٹ آباد،ہری پور،مانسہرہ، پشاور،چارسدہ، خیبر، اورکزئی، کرم،کوہاٹ، کرک ،وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردنواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تا ہم مری،گلیات ،اٹک، چکوال، جہلم، راولپنڈی ،سیالکوٹ ، نارووال، گجرات،گوجرانوالہ ،سرگودھا ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ،چنیوٹ، ساہیوال، ملتان، خانیوال ، بہاولنگر، رحیم یار خان ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پرآندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا بیان سامنے آ گیا
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، سبی ، ژوب، بارکھان، خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں آندھی /گردآلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مٹھی، عمرکوٹ ،بدین ، ٹھٹہ،میرپورخاص،سانگھڑ، شہید بینظیرآباد، خیرپور ،دادو،سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، شکارپور، کراچی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کی توقع ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا مکان۔اس دوران تیز /موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نورپورتھل،تربت48 ،جہلم،بھکر46،جوہرآباد،جیکب آباد ، منڈی بہاؤالدین ،منگلا، سبی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انتباہ:آج سے 16 جون کے دوران آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول بحران کی افواہوں پر حکومتی ترجمان کا بیان سامنے آ گیا