گمبٹ میں کھانا دینے میں تاخیر پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گمبٹ میں مبینہ طور پر کھانا دینے میں تاخیر پر بیٹے نے ماں کو گولی مارکر قتل کردیا۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کردی ۔
پولیس کے مطابق گمبٹ میں تھانہ بہارو کی حدود میں واقع گاؤں ٹاگڑو میں نوجوان نے کھانے دینے پر تاخیر پر ماں کو گولی ماردی۔
پینسٹھ سالہ زخمی خاتون زرینہ پنھور نے موقع پر دم توڑدیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر، ضروری کارروائی کیلئے گمس ہسپتال منتقل کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول بحران کی افواہوں پر حکومتی ترجمان کا بیان سامنے آ گیا