وزیر خزانہ اور بلال بن ثاقب کی مائیکل سیلر سے ملاقات،ڈیجیٹل معیشت پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور بلال بن ثاقب کی مائیکل سیلر سے اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں بٹ کوائن بطور قومی ذخائر، مالی خودمختاری اور ڈیجیٹل معیشت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق مائیکل سیلر کی کمپنی کے پاس 5 لاکھ 82 ہزار بٹ کوائن موجودہیں،کمپنی کے پاس موجود بٹ کوائنز مالیت 62 ارب ڈالر سے زائد ہے۔
بلال بن ثاقب کاکہنا تھا کہ ایک فرد امریکا میں100 ارب ڈالر کی کمپنی بنا سکتا ہے، تو پاکستان کیوں نہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں میں گلوبل ساؤتھ کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔
مائیکل سیلر نے کہاکہ پاکستان کے پاس ٹیلنٹ، وژن اور عالمی کاروبار کی صلاحیت موجود ہے، بٹ کوائن طویل مدتی قومی مضبوطی کیلئے سب سے طاقتور اثاثہ ہے۔
یادرہے کہ مائیکل سیلر دنیا کی سب سے بڑی بٹ کوائن ہولڈنگ کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آسڑیلوی کرکٹرز کی میدان میں شرمناک حرکت،جنوبی افریقی کپتان کا بڑا انکشاف