پیٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرض سے چھٹکارے پر کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت نے بجلی کے بعد پیٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرض سے چھٹکارے پر بھی کام شروع کر دیا۔
دستاویزات کے مطابق اس وقت توانائی سیکٹر کا گردشی قرض 5 ہزار 200 ارب روپے سے زائد ہے،اس میں گیس سیکٹر کا گردشی قرض دو ہزار 897 ارب اور بجلی کا گردشی قرض دو ہزار 400 ارب روپے ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے گیس شعبے کے گردشی قرضے کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیاہے جس کےلیے تھرڈ پارٹی فرم ہائر کی جائے گی،آڈٹ کے نتیجے میں حتمی رقم سامنے آنے کے بعد گیس شعبے کے گردشی قرض سے نمٹنے کے پلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس،سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم پر غور
وزارت پیٹرولیم کے مطابق گیس اور پیٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرضے کی اصل رقم 2083 ارب روپے ہے، گیس اور پیٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرض پر سود کی رقم 814 ارب روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کا شدید بحران، پمپس بند ہونے لگے
او جی ڈی سی ایل کو گیس کمپنیوں نے 1183 اربے روپے دینے ہیں جس میں پی ایس او کے 814 ارب روپے اور پی پی ایل کے 803 ارب روپے ہیں۔