پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشتگرد مولوی نذیر ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں خوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پنجاب اور کے پی کے سرحدی علاقے میں پہاڑوں پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کین ولیمسن کی ٹیسٹ پلیئنگ الیون، بڑے بڑے نام باہر کر دئیے
پولیس کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں خوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر مارا گیا جب کہ آپریشن میں مقامی افراد کی مدد بھی حاصل رہی۔