اب ہم پر امن نہیں، گولی کا جواب گولی سے دیں گے:وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور

Jun 15, 2025 | 00:34:AM
اب ہم پر امن نہیں، گولی کا جواب گولی سے دیں گے:وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے  کہ  اب ہم پر امن نہیں رہے، گولی مارو گے تو گولی ماریں گے،اس بار ہم اڈیالہ ہتھیار لیکر جائیں گے۔

 پشاور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کال دی تو کے پی کے عوام فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں، ابھی بھی ایسا ہی ہوگا.

 خان صاحب اس دفعہ ہم آئیں گے اور اڈیالہ جائیں گے، ہتھیاروں کے ساتھ آئیں گے، اگر گولی ماری تو ایک کے بدلے میں دو گولیاں ماریں گے بلکہ ماریں گے نہیں ٹھوکیں گے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ 22 جون کو سب نے اپنی تحصیل میں نکلنا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں جس اسلامی ملک پر حملہ ہوگا وہ ناقابل برداشت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :مزدور کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار مقرر کرنے کی سفارش