پاکستانی ولاگر کا موٹرسائیکل پر بھارت کا سفر مکمل 

Jun 15, 2023 | 14:36:PM
 پاکستانی ولاگر نے موٹر سائیکل پر بھارت کا طویل سفر مکمل کر لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ولاگر نے موٹر سائیکل پر بھارت کا طویل سفر مکمل کر لیا۔

ابرار حسن نے اپنے اس پاک بھارت سفر کو ’فرینڈشپ ٹور‘ کا نام دیا ہے۔ ولاگر نے اپنی ہیوی بائیک پر 3 اپریل 2023 کو پاکستان سے بھارت کا سفر شروع کیا تھا اور 7000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے بھارت پہنچا۔

ابرار حسن نے اپنا یہ سفر 30 دن میں مکمل کیا دورانِ سفر ابرار نے دہلی، ہریانہ، راجستھان، ممبئی، کیرالہ سمیت بھارت کے دیگر شہروں کے دورے کیے۔

بھارتیوں نے بھی پاکستانی مہمان کا بھرپور استقبال کیا۔ ابرار دورانِ سفر سوشل میڈیا کے زریعے اپنے مداحوں سفر کے تجربات سے آگاہ کرتے رہے جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت مداحوں نے دلچسپ تبصرے کئے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ابرار حسن نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے بھارت کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس میں وہ کامیاب ہو گئے اور سفر شروع کر دیا۔

رواں مہینے پاکستان واپس لوٹنے پر ابرار نے بتایا کہ وہ بھارت کے کئی شہروں میں گھوم کر واپس پاکستان پہنچے ہیں اور انہیں بھارت میں بےحد حسین نظارے دیکھنے کو ملے۔