گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس بنوانے کی تاریخ میں14اگست تک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سندھ میں گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس بنوانے کی تاریخ میں14اگست تک توسیع کردی گئی۔
سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے نمبر پلیٹس بنوانے کی تاریخ میں 14اگست تک توسیع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ 14 اگست تک پرانی نمبر پلیٹس کی وجہ سے کوئی چالا ن ہیں ہوگا، صوبے کے عوام 14 اگست سے پہلےپہلےگاڑیاں اپنے نام پر ٹرانسفر کروالیں اور کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس حاصل کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کے پاس لاکھوں موبائل فون ، انٹرنیٹ تک رسائی بہت کم، ایشیائی بینک کی رپورٹ جاری
صوبائی وزیرایکسائزسندھ نے مزیدکہاکہ اوپن لیٹرز پر موٹر سائیکل رکھنا ایک جرم ہے، اب تک 12 لاکھ موٹر سائیکلوں سمیت 20 لاکھ گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس جاری کی جا چکی ہیں۔