پاکستانیوں کے پاس لاکھوں موبائل فون ، انٹرنیٹ تک رسائی بہت کم، ایشیائی بینک کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان ڈیجیٹل ایکوسسٹم اور اسٹیٹس پر رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے پاکستان میں 86 فیصد مردوں اور 53 فیصد خواتین کے پاس موبائل مگر 53 فیصد مردوں اور 33 فیصد خواتین کو ہی انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل سیکٹر کا جی ڈی پی میں حصہ 1.5 فیصد ہے، پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فکسڈ براڈ بینڈ رسائی صرف 1.3 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں اس وقت فائبرنیٹ ورک کی رسائی بہت کم ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ فائبر آپٹک انفراسٹرکچر میں فوری توسیع درکار ہے کیونکہ خواتین، غریب طبقے کیلئے انٹرنیٹ ڈیوائسز خریدنا ایک بڑا چیلنج ہے۔
اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق 80 فیصد آبادی کو موبائل انٹرنیٹ کی رسائی ہے مگر استعمال کم ہے۔
پاکستان میں 86 فیصد مردوں اور 53 فیصد خواتین کے پاس موبائل ہیں جن میں سے 53 فیصد مردوں اور 33 فیصد خواتین کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔