ن لیگ کی صوبائی وقومی اسمبلی نشستوں کے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کی ورکنگ شروع

Jul 15, 2023 | 13:12:PM
ن لیگ کی صوبائی وقومی اسمبلی نشستوں کے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کی ورکنگ شروع کردی گئی۔ پنجاب کے ضلعی صدور نے راناثناء اللہ کو صوبائی اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی فہرستیں جمع کرا دیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) ن لیگ کی صوبائی وقومی اسمبلی نشستوں کے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کی ورکنگ شروع کردی گئی۔ پنجاب کے ضلعی صدور نے راناثناء اللہ کو صوبائی اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی فہرستیں جمع کرا دیں۔

ذرائع کے مطابق ضلعی و ڈویژنل صدر نے امیدواروں کی شہرت وکارکردگی کے بارے میں تحریری تجاویزجمع کرائیں۔ صوبائی صدر (ن)لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ ہر حلقے سے امیدواروں کے نام پارلیمانی بورڈ کو پیش کرینگے۔

مزید پڑھیں:  روسی صدر نے ’ویگنر ‘کو پھر سے یوکرین جاکر لڑنے کی اجازت دے دی

پارلیمانی بورڈ اور پارٹی قیادت کی حتمی منظوری سے ہی امیدواروں کی حتمی فہرست مرتب ہوگی۔ لاہور کے علاوہ تمام اضلاع سے امیدواروں کے نام صوبائی صدر کو موصول ہوگئے ہیں۔