ٹک ٹاک کااہم ترین فیچر متعارف کرانے کا اعلان 

Jul 15, 2022 | 19:52:PM
ٹک ٹاک اہم ترین فیچر
کیپشن: ٹک ٹاک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے نامناسب مواد یا غیر پسندیدہ ویڈیوز کو روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک نے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جلد ہی تمام صارفین نامناسب مواد کو روکنے کے فیچر کا استعمال کر سکیں گے۔ٹک ٹاک ماہرین ایسے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت صارف ان تمام ویڈیوز کو بلاک کر سکیں گے جنہیں وہ دیکھنا پسند نہیں کرتے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو وہ تمام الفاظ ہیش ٹیگ کے ساتھ ’ناٹ انٹریسٹڈ‘ فیچر میں شامل کرنے پڑیں گے، جن کی ویڈیوز صارفین دیکھنا پسند نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ شوہر سمیت گرفتار