ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ شوہر سمیت گرفتار

Jul 15, 2022 | 16:04:PM
حریم شاہ،گرفتار،ٹک ٹاکر،ترکی،سونا سمگلنگ کیس
کیپشن: ٹک ٹاک سٹار سے بھاری مقدار میں رقم اور سونا برآمد ہوا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور ان کے شوہر کو کرنسی اور سونا سمگل کرنے کی کوشش کے دوران  ترکی میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ کو "مسقط "روانہ ہونے سے قبل ائر پورٹ پر سیکیورٹی چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔

 ٹک ٹاک سٹار سے بھاری مقدار میں رقم اور سونا برآمد ہو ا ہے جس پر ترک پولیس نے انہیں گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے معروف پنجابی گلوکارکو 2 سال قید

 واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں ٹک ٹاک سٹار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ غیر ملکی کرنسی نوٹوں کے بنڈل دکھا رہی تھیں اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ رقم انہوں نے سمگل کی ہے

جس پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حرکت میں آگئی اور فوراً حریم نے اپنا بیان واپس لے لیا اور کہا کہ یہ رقم لندن میں ان کی بہن نے گاڑی فروخت کی تھی اس کی ہے۔