ایبٹ آباد؛ 15 روز میں 900 سے زائد بچے نمونیاسے متاثر،3 بچے جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر اعوان ) ایبٹ آباد میں 15 روز میں 900 سے زائد بچے نمونیہ سے متاثرہوئے، تین بچے جاں بحق ہوگئے،شدید سردی سے مزید بچوں کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے،100 سے زائد بچے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ایبٹ آباد کی وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال سمیت ایوب میڈیکل کمپلیکس میں جنوری کے شروع سے اب تک سردی میں اضافہ سے 900 سے زائد بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے تین بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق شدید متاثرہ بچوں کو ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے کم متاثرہ بچوں کو طبی امداد کے بعد گھر میں ہی علاج جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اس وقت بھی ہسپتالوں میں 100 سے زائد بچے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان بچوں میں 10 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ل
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک