خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک

Jan 15, 2026 | 20:30:PM
  خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد منصور) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کاررائیاں کرتے ہوئے 13 خوارج ہلاک کردئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا ،بنوں کے علاقے میں دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں8 خوارج ہلاک ہوئے۔ 
بیان کے مطابق  ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع کرم میں کیا گیاجہاں پانچ خوارج ہلاک ہوئے۔ 
  آئی ایس پی آرکے مطابق  کرم اور بنوں میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے ، سکیورٹی فورسز وژن عزم  استحکام کے تحت دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ 

یہ بھی  پڑھیں:  پی ٹی وی میں تنخواہیں نہ ملنے کے متعلق افواہیں، بے بنیاد نکلیں، وزیراطلاعات حقائق سامنےلےآئے