پی ٹی وی میں تنخواہیں نہ ملنے کے متعلق افواہیں، بے بنیاد نکلیں، وزیراطلاعات حقائق سامنےلےآئے

Jan 15, 2026 | 19:40:PM
پی ٹی وی میں تنخواہیں نہ ملنے کے متعلق افواہیں، بے بنیاد نکلیں، وزیراطلاعات حقائق سامنےلےآئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)  : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر ندیم عباس کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی وی کی مالی اور  انتظامی صورتحال، انسانی وسائل اور ادارہ جاتی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کبھی اجلاس مین موجود تھے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا، پی ٹی وی کے تمام ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کے واجبات ادا کئے جا چکے ہیں۔ اس وقت ادارے پر کسی قسم کی کوئی واجب الادا رقم نہیں۔ بجلی کے بلوں  میں سے پی ٹی وی فیس کے خاتمے کے بعد مختلف سوالات اٹھائے گئے۔ یہ تاثر درست نہیں کہ پی ٹی وی فیس کے خاتمے کے بعد ادارہ نہیں چل سکے گا۔  عطا تارڑ نے کہا، وزارتِ اطلاعات کے پاس فنڈز موجود ہیں، پی ٹی وی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی میں مشکلات کے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے: جماعت اسلامی  نے  پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف "عوامی ریفرنڈم"کیمپین شروع کر دی

 وزیر اطلاعات نے کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ اینکرز کی بھرتیوں کے حوالے سے دوٹوک موقف ہے۔ موجودہ دور میں پی ٹی وی میں جن اینکرز کو رکھا گیا وہ مکمل طور پر میرٹ پر تعینات کئے گے۔ اینکرز کی بھرتی میں کسی قسم کی سفارش نہیں تھی۔ سفارش کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس وقت سکرین پر موجود تمام اینکرز کی تقرری میرٹ پر ہوئی ہے۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا،  اگر کسی اینکر کو لایا گیا ہے تو اس کے لئے مسابقتی تنخواہ دی جاتی ہے۔  اینکرز کے معاملہ میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  نئے کرنسی نوٹ آنےکےبعدگھروں اور لاکروں میں پڑے پرانے کرنسی نوٹوں کا کیا بنے گا 

عطا تارڑ نے مزید کہا، پی ٹی وی سپورٹس چینل بہتر انداز میں چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا،  عالیہ رشید کو پی ٹی وی سپورٹس کا سربراہ اس لئے بنایا گیا ہے کیونکہ ان کا سپورٹس جرنلزم میں ایک معتبر نام ہے۔

پی ٹی وی سپورٹس پر اشتہارات بھی حاصل ہو رہے ہیں، سپورٹس چینل کامیابی سے چل رہا ہے

 وزیر اطلاعات نے پی ٹی وی میں انسانی وسائل کے شعبے میں اصلاحات پر  کمیٹی کے ارکان کو بتایا۔ انہوں نے کہا، تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ٹی وی میں ڈائریکٹر ہیومن ریسورس تعینات کیا گیا ہ۔اس سے قبل ایک ہی DAP تمام معاملات دیکھتا تھا۔ پہلی مرتبہ تمام ملازمین کا ریکارڈ آٹومیشن کے ذریعے محفوظ کیا گیا ہے۔ تمام ملازمین کی تفصیلات فوری دستیاب ہو جاتی ہیں، ماضی میں اس نوعیت کا کوئی مربوط ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ 

قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی ذیلی کمیٹی نے ادارہ جاتی اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا

یہ بھی پڑھیں: اسلحہ لائسنس بنوانے کے منتظر  20 ہزار شہری انتظار کرتے رہ گئے، سب کی درخواستیں مسترد ہو گئیں