شدید دھند ؛ موٹروے ایم 2 اور ایم 3 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دھند کے باعث موٹروے ایم 2 اور ایم 3 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بڑی گاڑیوں کے لیے موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ اس کے علاوہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف "عوامی ریفرنڈم"کیمپین شروع کر دی
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔