مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا کیس؛ وکلا کی گواہان پر جرح ،سماعت 17جنوری تک ملتوی 

Jan 15, 2026 | 18:30:PM
مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا کیس؛ وکلا کی گواہان پر جرح ،سماعت 17جنوری تک ملتوی 
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)سانحہ نو مئی پر مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمہ میں ملزمان کے وکلا کی گواہان پر جرح ہوئی، مقدمہ  کی سماعت 17جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

سانحہ نو مئی پرمسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمہ کا جیل ٹرائل ہوا، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،پراسکیوشن کے گواہان بیانات پر جرح کیلئے پیش ہوئے،ملزمان کے وکلاء نے 13 گواہان سے بیانات پر جزوی جرح مکمل کی،عدالت نے مقدمہ کے  ٹرائل کی کارروائی 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔

گواہان سے کچھ ملزمان کے وکلاء کی جرح ہونا باقی ہے ،عدالت نے آئندہ پیشی کیلئے گواہان کو پابند کر دیا۔ 

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے،زیر حراست رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین  راشد ،میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چودھری  سمیت دیگر کی حاضری مکمل کی گئی ،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید دیگر ملزمان میں شامل ہیں۔

تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے دو مقدمات درج ہیں،تھانہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ نمبر 366/23 کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنان  کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا اب بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی گاڑیاں پاکستان لا سکیں گے؟ اہم خبر آگئی