گوجرانوالہ:شدید دھند کے باعث مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 26 زخمی

Jan 15, 2024 | 09:21:AM
گوجرانوالہ:شدید دھند کے باعث مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 26 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں شدید دھند کی وجہ سے مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 26 شدید زخمی ہو گئے، بس میں 50 افراد سوار تھے۔

 تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری بس کوہاٹ سے لاہور جا رہی تھی کہ گوجرانوالہ میں شدید دھند کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 26 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شوہر نے بیوی کی پانچویں شادی پر سسرال کے سامنے خودکو آگ لگا لی

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔