شوہر نے بیوی کی پانچویں شادی پر سسرال کے سامنے خودکو آگ لگا لی

Jan 15, 2024 | 09:00:AM
شوہر نے بیوی کی پانچویں شادی پر سسرال کے سامنے خودکو آگ لگا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بیوی کی جانب سے ہراساں کرنےاور پانچویں شادی کرنے پر شوہر نے اپنے سسرال کے سامنے خود کو آگ لگاکر خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اندور میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کی پانچویں شادی اور مسلسل ہراساں کئے جانے پر دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھا یا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ سنیل خاتون کا چوتھا شوہر تھا جنہوں نے 2018 میں شادی کی تھی، بیوی کی 5 ویں شادی کا صدمہ سنیل برداشت نہ کرپایا اور اس نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

 مذکورہ شخص نے 4 جنوری کو یہ انتہائی قدم اٹھایا جبکہ جمعہ کو ہسپتال میں تقریباً 10 دن رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا۔

اس شخص کی جانب سے خود کو آگ لگانے کا واقعہ اسکے سسرال کے قریب نصب سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت سنیل لوہانی کے نام سے ہوئی ہے اور وہ کپڑا مارکیٹ میں کپڑے کی دکان پر ملازم تھا۔

 سنیل نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ چھوڑا جس میں اس نے بتایا کہ اس نے اتنا انتہائی قدم اس لیے اٹھایا ہے کہ وہ اپنی بیوی رینا، اشوک سچدیوا، رینا کی بہنوں سونم کامرہ اور باجی کامرہ، اس کے بھائیوں شنکر کامرا اور ننھے کامرہ کی وجہ سے پریشان اور ذہنی طور پر اذیت کا شکار ہے۔

اس نے خودکشی سے قبل نوٹ میں مزید کہا کہ اس کی بیوی کا اشوک کے ساتھ افیئر تھا اور وہ اسے طلاق دینے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے،سنیل نے انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے اپنی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی شاعر منور رانا دل کے دورے کے باعث چل بسے

سنیل 4 جنوری کو اپنی بیوی کے میکے گیا اور دروازہ کھٹکھٹایا لیکن اس کی بیوی باہر نہیں آئی، بعد ازاں اس نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ وہاں موجود لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی اور اسے ہسپتال پہنچایا۔

انھوں نے الزام لگایا کہ رینا کا تعلق پاکستان سے ہے، اس نے جعلی کاغذات بنائے تھے اور سنیل پر طلاق دینے کے لیے اسٹامپ پیپر پر دستخط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جس کی وجہ سے سنیل ذہنی طور پر پریشان تھا۔

پردیپ نے مزید کہا کہ اس کی کوئی اولاد نہیں تھی لیکن رینا کا ایک گود لیا ہوا بچہ ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تفتیش جاری ہے۔